پاکستان ویمنز اے ٹیم کی لیگ اسپنر طوبیٰ حسن زخمی ہونے کے سبب ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔
آل راؤنڈر کائنات حفیظ کو ان کی جگہ پاکستان ویمنز اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہورہی ہے جس کے بعد تھائی لینڈ ایمرجنگ ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
طوبیٰ حسن ویسٹ انڈیز ویمنز اے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران کیچ لینے کی کوشش میں زخمی ہوگئی تھیں، ان کے دائیں گال پر زخم آیا تھا اور کنکشن کی علامات بھی ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد میڈیکل پینل نے انہیں کھیلنے کےلیے ان فٹ قرار دے دیا تھا اور ان کی متبادل کے طور پر صائمہ ملک نے میچ میں حصہ لیا تھا۔
طوبیٰ حسن کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اس دوران وہ اپنا ری ہبلیٹیشن مکمل کریں گی۔
Comments are closed.