اے اور او لیول کے طلبا کے فزیکل امتحانات کے خلاف درخواست پر وفاقی وزارت تعلیم نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق امتحانات کی اجازت دی گئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں اے اور او لیول کے طلبہ کے فزیکل امتحانات کے خلاف درخواست پر جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت کی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ امتحان کا انعقاد پالیسی فیصلہ ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ صوبائی وزرائے تعلیم کے مشترکہ اجلاس میں بھی یہی فیصلہ ہوا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ وفاق سے ہدایت لے کر دلائل دے دیں، اس موقع پر عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کرلئے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت دیگر وکلاء کو 22 اپریل کو دلائل دینے کی ہدایت کی۔
درخواست گزار کا سماعت میں کہنا تھا کہ کورونا کی شدید لہرکے باوجود وفاقی حکومت نے فزیکل امتحان کی اجازت دے دی، ہزاروں طلبہ کے فزیکل امتحان سے وباء پھیلنے کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.