اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

طلال چوہدری کی پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر بیان جاری کیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں طلال چوہدری نے قوم کو پی ٹی آئی حکومت سے نجات کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے نجات کا سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ خزانہ اور عوام کے پیٹ خالی کرنے والوں سے نجات کا ایک سال مبارک ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ معیشت کےلیے بارودی سرنگیں بچھانے والے غداروں سے نجات کا سال قوم کو مبارک ہو۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کا روزگار تباہ کرنے والوں، میڈیا کو گولیاں مارنے، گالیاں دینے، تھپڑ اور گھونسے مارنے والوں سے نجات کا ایک سال مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو فتنہ و فساد، نالائقی سے فارن ایجنٹ گھڑی چور سے نجات کا ایک سال مبارک ہو۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ قوم کو آٹا، چینی، گھی، دوائی، کھاد، بجلی، گیس چور سے چھٹکارے کا ایک سال مبارک ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی عوام کو فارن ایجنٹ فتنے کی طرح مہنگائی، بیروزگاری اور مایوسی سے بھی نجات دلائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.