پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں اپنے غیر اخلاقی بیان کی وضاحت کردی۔
طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اس بیان پر افسوس ہے، ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ میرا یہ بیان پیپلز پارٹی کے شریف خاندان کے بارے میں کہے گئے نازیبا جملوں کا ردِ عمل تھا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے بیان کے پیچھے نہ چھپے بلکہ یہ بتائے کہ پیسے سے ووٹ کیوں خریدے؟
Comments are closed.