ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کو امریکی عدالت کا بھگوڑا کہہ دیا۔
طلال چوہدری نے اسلام آباد سے جاری بیان میں شہباز گل کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ امریکی عدالت کا بھگوڑا شہباز گل پاکستان میں مشیر بنا بیٹھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں جس کے خلاف عدالت کا فیصلہ جاری ہوا، وہ پاکستان میں روزانہ غلط زبان استعمال کررہا ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹیوں سے نکالے گئے عناصر پی ٹی آئی کے ترجمان ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایسی حکومت میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کیسے ہوگا، جو خواتین کو ہراساں کرنے والوں پرمشتمل ہو۔
Comments are closed.