پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( آر آئی سی) میں تفصیلی طبی معائنہ کر لیا گیا۔
طبی معائنے کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل واپس روانہ کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن ہے، ہو سکتا ہے کہ انہیں کچھ مزید ٹیسٹ کروانے کیلئے دوبارہ اسپتال آنا پڑے۔
جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف پر آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا، ان کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کا جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا، طبیعت خرابی کے باعث ان کو آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے۔
Comments are closed.