قومی احستاب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت میں طبی آلات اور ادویات کی غیر قانونی خریداری کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اس معاملے پر نیب نے سابق وزیر صحت خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی کو 18 دسمبر کو طلب کرلیا۔
نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہرام ترکئی کے پیش نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نوٹس میں کہا گیا کہ طبی آلات اور ادویات اصل قیمت سے زیادہ مہنگی خریدی گئی ہیں۔
Comments are closed.