وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کی جانب سے سعودى عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودى عرب كے مختلف شہروں پر حملے قابلِ مذمت، قابلِ افسوس اور ناقابلِ قبول ہيں۔
حافظ طاہر محمود اشرفى نے مطالبہ کیا کہ اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کو اس واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں حوثیوں کی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
اس حوالے سے سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی شہر خمیس مشیط کی شہری آبادی پر حوثی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
ترجمان اتحادی افواج کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی افواج کی ایئرڈیفنس ٹیم نے ڈرون فضا میں مار گرایا۔
Comments are closed.