وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے مذہبی معاملات کی توہین کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض لوگ مذہبی منافرت پھیلارہے ہیں، کوئی مذہبی معاملات کی توہین کرے گا تو قانونی کارروائی ہوگی۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے توہین ناموس رسالتﷺ کا بھرپور طریقے سے مقدمہ لڑا، روس، کینیڈا کے سربراہان اب عمران خان کی فکر کی تائید کر رہے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ آئی جے آئی میں شامل کسی سیاسی جماعت نے ملک میں شریعت نافذ نہیں کی، قوم کو دھوکا دینے والے آج عمران خان کے ریاست مدینہ ویژن پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔
Comments are closed.