طالب علم سے بدفعلی کے ملزم عزیز الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔
عدالت نے پولیس کو کیس کا چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ ملزم عزیز الرحمان کی طالب علم کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملزم بیٹوں سمیت مفرور ہوگئے، تاہم پولیس نے پہلے ان کے بیٹوں اور پھر انھیں بھی گرفتار کرلیا تھا۔
بعد ازاں لاہور کی سیشن کورٹ نے مرکزی ملزم عزیز الرحمٰن کے تینوں بیٹوں کی ضمانت کی توثیق کردی تھی۔
عدالت نے ملزمان لطیف الرحمٰن، وسیم الرحمٰن اور وصی الرحمٰن کو 50، 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.