راولپنڈی کی عدالت نے طالبہ سے زیادتی اور تشدد کے کیس میں ملزم مفتی شاہنواز کو پولیس تحویل میں دے دیا۔
پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا، ملزم مفتی شاہنواز کو کل علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ فوری طور پر پیش کرنے کا حکم دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک اعجاز آصف کی عدالت نے مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران مرکزی ملزم مفتی شاہنواز اور ملزمہ عشرت حنیف اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزمان کے وکلاء نے استدعا کی کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے تک درخواست التوا منظور کی جائے، ملزمان اور متاثرہ طالبہ جے آئی ٹی میں اپنے بیانات ریکارڑ کرواچکے ہیں۔
عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ فوری پیش کرنے کے احکامات دیے، جے آئی ٹی کی سربراہ ایس پی ہیڈکواٹر زنیرہ اظفر نے عدالت سے درخواست کی کہ جے آئی ٹی کی مکمل انویسٹی گیشن تک ملزم کی گرفتاری درکار ہے۔
عدالت نے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم مفتی شاہنواز کو پولیس تحویل میں دینے کے احکامات جاری کردیے، پولیس نے مرکزی ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا جبکہ عدالت نے شریک ملزمہ عشرت کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت چار ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔
Comments are closed.