فیصل آباد میں طالبہ سے انسانیت سوز سلوک اور تشدد کیس میں مرکزی ملزمہ کی ضمانت کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
طالبہ تشدد کیس میں مرکزی ملزمہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر آج سماعت ہوئی۔
متاثرہ طالبہ کے پیش نہ ہونے اور پولیس کی جانب سے نامکمل ریکارڈ پیش کیے جانے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سماعت 22 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو آِئندہ سماعت پر ریکارڈ مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹڑکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس کو ریکارڈ مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
Comments are closed.