فیصل آباد میں طالبہ سے انسانیت سوز سلوک اور تشدد کیس میں عدالت نے ایف ائی اے کی جانب سے مرکزی ملزمہ ماہم فاطمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا جبکہ ملزمہ کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی سماعت نامکمل چالان اور مدعیہ کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے 22 اگست تک ملتو ی کر دی گی۔
فیصل آباد طالبہ تشدد کیس میں ایف ائی اے ساِئبر کرام ونگ نے شیخ دانش اور ساتھی خاتون ماہم فاطمہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے اس سلسلے میں ایف ائی اے نے ڈیوٹی جج سے مرکزی ملزمہ ماہم فاظمہ سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، یو ایس بی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈز برآمد کرنے کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ایف ائی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھواتے ہوئے 3 سمتبر کو چالان سمیت دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
قبل ازیں ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے موقع پر نامکمل پویس چالان اور متاثرہ طالبہ خدیجہ کی غیر حاضری کی بنا پر سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی تھی۔
Comments are closed.