بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان کے قبضے کے بعد کابل میں حالات معمول پر آنے لگے، دکانیں کھلنا شروع

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا اور مقامی صحافیوں کی طرف سے کابل کی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ جاری ہے۔

کابل میں طالبان کے قبضے کے تیسرے دن حالات تیزی سے معمول پر آرہے ہیں، کابل کی سڑکوں پر رش آہستہ آہستہ بڑھنے لگا ہے۔ کچھ دکانیں بھی کھلنے لگی ہیں۔ جبکہ شہر میں اکثر علاقوں میں کھانے پینے کی دکانیں کھل رہیں ہیں، بیوٹی پارلر، کپڑوں اور جوتوں اور آرائشی سامان کی اکثر دکانیں ابھی تک بند ہیں۔

وائس آف امریکا کی کابل میں نمائندہ عائشہ تنظیم بھی صبح سویرے شہر کی سڑکوں پر نکلیں اور آنکھوں دیکھا حال بتایا۔

کابل کی سڑکوں پر طالبان صورتحال کو کنٹرول کرتے نظر آئے، کہیں کہیں مقامی ٹریفک پولیس اہلکار بھی ٹریفک قابو کرتے نظرآ رہے ہیں۔

کابل میں امریکی سفارتخانے، مختلف وزارتوں سمیت تمام اہم عمارتوں کی حفاظت کی ذمہ داری بھی طالبان پوری کررہے ہیں۔ مقامی صحافیوں کے مطابق کابل میں گزشتہ دو دنوں میں کہیں بھی تصادم کی اطلاعات نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.