طالبان کا افغانستان میں دوبارہ اقتدار میں آنا بعض لوگوں کے لیے بڑا مہنگا پڑسکتا ہے، جی ہاں بھارت کی جنوبی ریاست حیدر آباد کی مشہور حیدرآبادی بریانی جو کہ خشک میوہ جات سے بنائی جاتی ہے اب اس کے شوقین افراد کو اس کے کھانے کے لیے کافی زیادہ رقم خرچ کرنا پڑے گی۔
اسکی وجہ یہ ہے کہ اس میں استعمال ہونے والے خشک میوے اور دیگر اشیا کی قیمتیں کافی بڑھ گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق افغانستان سے براستہ پاکستان بھارت آنے والی ٹرانزٹ کارگو کی نقل و حمل طالبان نے روک دی ہے جس کی وجہ سے افغانستان سے خشک میوہ جات بھارت جانا بند ہوگئے ہیں۔
اس صورتحا ل کے باعث بھارت میں اس کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں85 فیصد خشک میوے جنگ زدہ افغانستان سے منگوائے جاتے ہیں۔
Comments are closed.