بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

طالبان کی یو این کی افغان خواتین کارکنوں پر پابندی غلط ہے، زلمے خلیل زاد

افغانستان کے لیے امریکا کے سابق خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ کی افغان خواتین کارکنوں پر پابندی غلط ہے۔

ایک بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ یو این افغان خواتین کارکنان پر پابندی سے افغانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، پابندی سے بین الاقوامی معاونت میں ممکنہ طور پر کمی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندی کا فیصلہ طالبان کے بین الاقوامی معاملات کو پیچیدہ بنا دے گا، افغان خواتین کو تعلیم اور کام کے ناقابل تردید حقوق حاصل ہیں۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان نے دوحہ میں خواتین کے حقوق کے احترام کا عہد کیا، طالبان کو افغان عوام کے لیے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.