افغان طالبان نے دارالحکومت کابل اور دیگر صوبوں میں مساجد کے امام اور خطیبوں کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔
طالبان نے ہدایت کی ہے کہ جمعہ کے خطبات میں شہریوں کو اسلامی نظام اور اتحاد کی طرف بلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اہلِ وطن کو ترغیب دیں تاکہ سب ملک کی بہتری کے لیے کام کریں۔
افغان شہریوں کے افغانستان چھوڑنے سے متعلق انہوں نے اپیل کی کہ امام اور خطیب شہریوں سے کہیں کہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں۔
انہوں نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے علماء کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو ملک میں سرمایہ لانے کا کہیں۔
طالبان نے اپنی گائیڈلائنز میں کہا کہ بھلائی کا حکم دینے اور برائی سے بچنے کی تلقین کی جائے۔
Comments are closed.