جمیعت علماء اسلام (س) اور دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری طالبان حکومت کو تسلیم کرکے دنیا کو پر امن بنائے، طالبان کی فتح سے مولانا سمیع الحق کا خواب پورا ہوگیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد الحق نے کہا کہ طالبان 20 برسوں میں سیکھ گئے ہیں کہ ہمسایہ ملکوں سے کیسے تعلقات قائم کرنے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان قابض نہیں، اپنے ملک کے مالک ہیں۔
انہوں نے طالبان سے اپیل کی کہ خواتین، بچوں، اقلیتوں اور سفارت خانوں کی حفاظت کریں۔
مولانا حامد الحق کا کہنا تھا کہ جمعے کو اتحاد طالبان کا دن منائیں گے اور طالبان کی حمایت میں دینی اور سیاسی جماعتوں کا اجلاس بھی بلائیں گے۔
Comments are closed.