امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے افغان فوج کے ہتھیار ڈالنے والے 22 کمانڈوز کو ہلاک کردیا۔
دوسری جانب طالبان نے افغان کمانڈوز کو قتل کرنے کی تردید کردی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق صوبے فاریاب کے ضلع دولت آباد میں 22 افغان کمانڈوزکے قتل کا واقعہ 16 جون کو پیش آیا، دولت آباد میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی میں افغان کمانڈوز نے گولہ بارود ختم ہونے کےبعد سرینڈرکیا، طالبان نے سرینڈر کرنے والے 22 افغان کمانڈوز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
طالبان نے امریکی میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ افغان کمانڈوز کے قتل کی وڈیو جعلی ہے، یہ افغان حکومت کا لوگوں کو سرینڈر کرنے سے باز رکھنے کیلئے پروپیگنڈا ہے۔
طالبان نے فاریاب سے 24 افغان کمانڈوز کو پکڑنے کا بھی دعویٰ کیا، تاہم افغان وزارت دفاع نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں طالبان کا دعویٰ مسترد کرتےہوئے کہا کہ فاریاب میں کمانڈوز مارے گئےتھے۔
ریڈ کراس نے بھی 22 افغان کمانڈوزکی لاشیں برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔
Comments are closed.