امریکا کے محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے طالبان نے افغانوں کو کابل ایئرپورٹ جانے سے روک دیا ہے۔
ترجمان امریکی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 600 افراد کو کابل سے نکالا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جولائی کے اواخر سے اب تک امریکا 63 ہزار 900 افراد کی آبادکاری کرچکا ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے مطابق 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس افغانستان میں موجود تمام امریکیوں کو وطن واپس لانے کی صلاحیت ہے۔
Comments are closed.