vnam north vancouver farnham thai prince and princess school pasig mett life queen without a crown nae sarang the most beautiful girl in the philippines the smile on your face lets me know that

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان نے افغانستان میں خواتین کے کھیلوں پر پابندی لگا دی

افغانستان میں اپنی نئی حکومت بنانے والے طالبان نے افغانستان میں خواتین کے کھیلوں پر پابندی لگا دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا  ہے کہ افغان خواتین کرکٹ سمیت کھیلوں میں حصہ نہیں لے سکتیں کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیاں ان کے لیے مناسب نہیں ہے۔

طالبان کے ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللّہ واثق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری نہیں ہیں۔

افغانستان پر اپنی حکومت قائم کرنے والے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں مظاہرے انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہوں گے۔

احمد اللّہ واثق نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ یہ ضروری نہیں کہ خواتین کرکٹ کھیلیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’کرکٹ میں خواتین کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جہاں ان کا چہرہ اور جسم ڈھانپے ہوئے نہ ہوں اور اسلام عورتوں کو اس طرح دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

افغان طالبان کی جانب سے افغانستان میں نئی عبوری حکومت کے اعلان پر جاپان نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کی شروعات میں طالبان نے حکم دیا تھا کہ صرف ایک خاتون ٹیچر طالبات کو پڑھائیں گی۔

طالبان نے کہا تھا کہ نجی افغان یونیورسٹیوں میں پڑھنے والی خواتین کو عبایا اور نقاب لازمی پہننا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.