طالبان نے افغانستان میں بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے بقیہ میچز کی نشریات دکھانے پر پابندی لگادی۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک ہونے والے اضافے کے بعد وہاں جاری مقامی ٹورنامنٹ آئی پی ایل کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
ایونٹ میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے بھارت آنے سے انکار کے بعد بھارتی حکام نے اسے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا تھا۔
اب اس ایونٹ کے بقیہ میچز کا دوربارہ آغاز ہوچکا ہے، جس کے میچز بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی نشر کی جاتے ہیں۔
تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق طالبان نے ایونٹ کے میچز افغانستان میں دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس پابندی سے متعلق افغانستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر اور صحافی محمد ابراہیم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان کے ذریعے بتایا۔
Comments are closed.