افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ امریکا طالبان سے رابطے کے اگلے مرحلے کی تیاری کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستحکم افغانستان کیلئے امریکا، اتحادی اور خطے کے ملکوں کا مل کر کام کرنا ناگزیر ہے، امریکا افغانستان میں داعش کے حملے بڑھنے سے پریشان ہے۔
تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان، روس اور بھارت کا دورہ کریں گے۔
صحافیوں کو ٹیلی فونک بریفنگ میں امریکی نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ امریکا اس وقت کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے بارے میں سنجیدگی سے نہیں سوچ رہا۔ کابل سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا جائزہ لینے سے پہلے امریکا طالبان کے "ذمہ دارانہ طرز عمل کو دیکھنا چاہتا ہے۔
تھامس ویسٹ نے کہا کہ امریکا، افغانستان میں چین کے مثبت کردار کا خیر مقدم کرے گا۔
Comments are closed.