قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی کی قطر میں پاکستانی سفیر سید احسن رضا شاہ سے وفدکی سطح پر ملاقات ہوئی ہے۔
یہ بات طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں بتائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دوحہ میں عباس ستانکزئی کی پاکستانی سفیر سے ملاقات کے دوران افغانستان کی تعمیرِ نو، طورخم اور اسپن بولدک میں لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔
طالبان ترجمان سہیل شاہین نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں فریقوں نے موجودہ افغان صورتِ حال، انسانی امداد، باہمی دلچسپی اور احترام پر مبنی دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔
Comments are closed.