تحریک طالبان کے امارات اسلامی افغانستان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر المعروف ملا برادر قطر سے قطر ایئرفورس کے جدید ترین خصوصی طیارے میں افغانستان پہنچے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ایئرفورس کے سی 17 طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 7 بجکر 40 منٹ پر حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کابل پر لینڈ کیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز ایل ایچ او بی 247 کی لینڈنگ کے وقت امریکی ایئر فورس کا ایک طیارہ بھی کابل کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا جو 4 گھنٹے سے کابل کے اطراف محو پرواز تھا۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ایئر فورس کا رجسٹریشن A7-PAM کا سی 17 طیارہ امریکی ایئر فورس کے زیر استعمال طیاروں کے ہم پلہ ہے۔
Comments are closed.