نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاالدین یوسفزئی نے افغانستان میں طالبان حکومت کے سو دن کو وہاں لڑکیوں پر پابندی کے 100 دن قرار دے دیا۔
طالبان حکومت کے افغانستان میں 100 دن پر اپنے بیان میں ضیاالدین کہا ہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے سو دن مکمل ہوگئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک دن جو لمبی لمبی راتوں کے برابر ہیں۔
ضیا الدین یوسفزئی نے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ ٹوئٹر پر تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ افغانستان میں صبح ہونے دو، وہاں روشنی آنے دو۔
Comments are closed.