بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان حکومت تمام گروہوں کی نمائندہ نہیں: یورپین یونین

یورپین یونین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت جامع اور تمام لسانی و مذہبی گروہوں کی نمائندہ نہیں ہے۔

افغانستان میں طالبان کی نئی عبوری حکومت کے قیام پر یورپین یونین نے ایک بیان کےذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

قطرکی نائب وزیرِ خارجہ لولوہ الخاطر کا کہنا ہے کہ طالبان نے عملیت پسندی کا بڑا مظاہرہ کیا ہے، طالبان اقدامات سے جانچا جانا چاہیئے۔

یورپین یونین کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ طالبان کے عبوری حکومت میں شامل ناموں پر ابتدائی طور پر تجزیہ کیا گیا۔

یورپین یونین کے ترجمان نے مزید کہا کہ نئی افغان حکومت کی تشکیل نسلی اور مذہبی لحاظ سے جامع اور نمائندہ حکومت نظر نہیں آتی۔

چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت اور رہنماؤں سے رابطہ رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

یورپین یونین کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید تھی کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت ان کے گزشتہ ہفتوں کیئے گئے وعدوں کے مطابق ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.