جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

طالبان جانتے ہیں ٹی ٹی پی والے کہاں سے حملے کررہے ہیں، انوارالحق کاکڑ

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان کے خلاف کہاں سے کارروائیاں کر رہے۔

نگراں وزیر اعظم نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغان رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات افسوس ناک ہیں۔

نگراں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اب یہ فیصلہ افغان طالبان کو کرنا ہے کہ وہ ان کو ہمارے حوالے کرتے ہیں یا ان کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔

نگران وزیراعظم کی تفصیلی گفتگو کل رات 10 بجے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں نشر کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.