ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی ذمہ داری ہے کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ نہ بننے دیں۔
پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے ایرانی پولیس کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننے کے لیے زبردستی پابند کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے ایران حکومت نے حالیہ احتجاج سے کچھ نہیں سیکھا، یقین رکھتے ہیں کہ کہیں بھی خواتین اور بچیوں کو مرضی سے حجاب پہننے کی اجازت ہونی چاہیے۔
Comments are closed.