جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

طاقت ور طبقے کو پتا ہے کہ وہ قانون کی گرفت میں نہیں آئے گا، محمد احمد شاہ

نگراں وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ طاقت ور طبقے کو پتہ ہے کہ وہ قانون کی گرفت میں نہیں آئے گا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں محمد احمد شاہ نے کہا کہ تمام مسائل وزیراعلیٰ سندھ تک پہنچاؤں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ قوانین پر عمل نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی اور وزیر داخلہ سے سارے مسائل پر بات کروں گا۔

نگراں وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ 50 دنوں کے لیے ہمارے  پاس سارے اختیار ہیں، ہم کسی کو نوکری سے نہیں نکلوائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم تمام لوگوں کو پابند کریں گے کہ قوانین پر عمل کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.