پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

ضمنی بلدیاتی الیکشن کا معرکہ: کراچی میں جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری

local body elections

کراچی: شہر قائد  میں 11 میں سے 8 نشستوں  پر جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری رہا ہے،  کراچی کے 7 اضلاع میں 11 یوسیز  اور 15 وارڈز کی 26 نشستوں پر جبکہ دیگر 17 اضلاع میں 37 نشستوں پر  پولنگ ہوئی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے حوالے سے  اپنے تحافظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  فارم 11 اور 12 دیے جائیں اور حق اور انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے، جماعت اسلامی 11 میں سے 8 یوسیز میں سب سے آگے ہیں باقی یوسیز میں نتائج جاری نہیں کیے جارہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  تمام تر جبر کے باوجود جماعت اسلامی نے بھرپور کامیابی حاصل کرلی ہے، طاقت اور جبر کے ذریعے سے الیکشن پر قبضہ کریں گے تو ہم جعلی نتیجہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن سندھ اور پاکستان اپنی ساکھ کو درست کرنے کے لیے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا نوٹس لے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سعید غنی کہتے ہیں کہ ہم نے تیاری کرلی ہے وہ بتائیں کہ کیا انہوں نے عوام کو مارنے اور تشدد کرکے یوسی حاصل کرنے کی تیاری کی تھی؟

You might also like

Comments are closed.