بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی انتخاب: NA75 کے نتائج روک دیئے گئے

پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج ریٹرنگ آفیسر نے روک دیئے ہیں۔

ریٹرنگ آفیسر کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد خان پر برتری حاصل ہے۔

گزشتہ رات 23 پولنگ اسٹیشنز کا عملہ مبینہ طور پر غائب رہا، جو صبح ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچا۔

اس سے قبل اس حلقے کے کل 360 میں سے 337 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کی سیدہ نوشین افتخار 97 ہزار 588 ووٹ لے کر آگے تھیں۔

سیالکوٹ،لاہور(نمائندگان جنگ) حلقہ این اے 75 ڈسکہ…

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملھی 94 ہزار 541 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔

پولیس کے مطابق 19 پریزائیڈنگ افسران کو آر او آفس منتقل کیا گیا، جبکہ مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریکِ انصاف کی مقامی قیادت بھی آر آو آفس میں موجود ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی آر او آفس میں موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.