بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی انتخابات پرامن لیکن ووٹر ٹرن آئوٹ کم رہا، فافن کی رپورٹ

ضمنی انتخابات پر غیر سرکاری تنظیم فری ایند فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رپورٹ جاری کردی۔ اسلام آباد سے جاری رپورٹ کے مطابق الیکشن مجموعی طور پر پر امن رہے اور ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہا۔

 فافن کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 35 فیصد رہا۔ 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 57 سے کم ہو کر 39 فیصد رہ گیا۔

کارکنان نے گلبہار میں پارٹی کیمپ پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 45 فیصد سے کم ہو کر 29 فیصد رہ گیا۔ ووٹر ٹرن آؤٹ خانیوال میں سب سے زیادہ 53 فیصد رہا۔ جبکہ کورنگی کراچی کے حلقے میں ٹرن آؤٹ سب سے کم 14 فیصد رہا۔

پشاور این اے 31 میں خواتین ووٹرز ٹرن آؤٹ سب سے کم 10اعشاریہ 4  فیصد رہا۔ فافن رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔ چار حلقوں میں خواتین کا ووٹر ٹرن آؤٹ 20 فیصد سے کم رہا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے این اے 237ملیر میں پریزائیڈنگ افسران کے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔

فافن رپورٹ کے مطابق ایک حلقے میں مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 20 فیصد سے کم رہا۔ کراچی کے دو حلقوں میں مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 17 فیصد رہا۔ کے پی کی نشستوں پر 27، پنجاب کے6 حلقوں میں ووٹر ٹرن آوٹ 44  فیصد سے زیادہ رہا۔ 

فافن کے مطابق 118 امیدواروں میں صرف 3 خواتین امیدوار میدان میں تھیں جو باعث تشویش ہے۔ غیر متعلقہ افراد کی پولنگ اسٹیشن میں موجودگی اور اسٹیشنز کے باہر بےضابطگیاں سامنے آئیں۔

فافن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز میں 17 فیصد اضافہ کے باوجود خواتین کے ووٹر ٹرن آؤٹ میں کمی سامنے آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.