اسلام آ باد: پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخانات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
بیس حلقوں میں پولنگ 17 جولائی کو شیڈول ہے، یہ نشستیں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیوجہ سے خالی ہوئی تھیں۔ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات مانگ لیں جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن پرلاہور میں اعلی سطح کا اجلاس بلانے کابھی فیصلہ کیا ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سمیت سیکیورٹی حکام شریک ہونگے، اجلاس میں ضمنی الیکشن کےلئے سیکیورٹی پلان فائنل کیا جائیگا۔
پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کےلئے 50 لاکھ بیلٹ پیپرزشائع ہوں گے، 3129 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جبکہ کل 45 لاکھ 79 ہزار 943 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
Comments are closed.