بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی الیکشن: ووٹرز نے بے خوفی سے حق رائے دہی استعمال کیا

ضمنی الیکشن میں ووٹرز نے بے خوفی سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ملتان میں معذور نے ویل چیئر پر آکر جبکہ پشاور میں ذہنی معذور شخص نے اپنا ووٹ کا حق استعمال کیا۔

پشاور کے حلقہ این اے 31 میں ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن گرلز ہائی اسکول وزیر باغ میں ذہنی معذور شخص نے اپنا ووٹ ڈالا۔

دوسری طرف اسی حلقے میں 75 سالہ خاتون نے ہمت نہیں ہاری اور ووٹ سے تبدیلی کے عزم کو دوہرایا۔

ملتان میں معذور ووٹر ویل چیئرپر ڈیڑھ کلو میٹر کا سفر کر کے آیا اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، دوسری طرف شرقپور میں 2 فٹ کا جوان توجہ کا مرکز بنا رہا۔

خانیوال میں مسیحی ووٹرز نے اتوار کی عبادات کے باوجود پولنگ میں حصہ لیا۔

چارسدہ میں ووٹ ڈالنے کے بعد لوگوں نے پولنگ اسٹیشن کے باہر چکن باربی کیو اور لوبیا سے پیٹ پوجا کی۔

فیصل آباد میں شہری اپنے بچے کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا اور اپنا ووٹ بچے سے ڈلوایا۔

ووٹنگ کی گہما گہمی کے دوران ایک جگہ تو بچوں نے اپنا ہی پولنگ اسٹیشن بنایا، علامتی ووٹ ڈالے اور پسندیدہ پارٹیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.