پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہم نے ن لیگ کا قلعہ فتح کیا۔
لاہور سے جاری بیان میں ریاض فتیانہ نے کہا کہ پنجاب ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو 15 نشستیں ملی ہیں، ن لیگ کے گڑھ لاہور ڈویژن کی 4 نشستیں جیت کر ہم نے ان کا قلعہ بھی فتح کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 9 ووٹوں کی اکثریت سے پی ٹی آئی کے پاس 188ارکان ہیں تو دوسری طرف ضمیر کے سوداگر نوٹوں کی بوریاں بھر کر لوٹے تلاش کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سرکاری مشینری کا ناجائز استعمال آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب بھی اسلام آباد کی تاریخ دہرائی گئی تو فیصلہ پنجاب کی سڑکوں میں ہوگا۔
ریاض فتیانہ نے یہ بھی کہا کہ ذمہ داری آنکھیں بند کرنے والے ریاستی اداروں، عدالتوں اور سول ایڈمنسٹریشن پر ہوگی، اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران اب احتساب سے بچ نہیں پائیں گے۔
Comments are closed.