بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے پنجاب حکومت پر واضح کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر پبلک آفس ہولڈر خلاف ورزی کرے گا تو سخت کارروائی کی جائے گی، الیکشن سے نااہلی اور فوجداری کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

لاہور میں چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں ضمنی الیکشن کے انتظامات اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت پر واضح کردیں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.