پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہ ہوتی تو پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب ہوتے۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ اگر دھاندلی نہ ہوتی تو ضمنی الیکشن میں 20 سیٹیں ہماری ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر17 جولائی کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہ ہوتی تو پرویز الہٰی وزیر اعلی پنجاب ہوتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے آج سماعت کے دوران دوسرے فریق کو ایک اور موقع دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ دوسری سائیڈ کو موقع ملا ہے، وہ کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کہیں۔
Comments are closed.