پشاور میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی مشیر قانون عارف یوسف گرفتاری سے بچ گئے، پولیس پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت خارج ہونے سے لا علم رہی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عارف یوسف کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی، ضمانت خارج ہونے کے باجود پولیس سابق مشیر قانون کو حراست میں نہ لے سکی۔
پولیس حکام کے مطابق عارف یوسف کی ضمانت خارج ہونے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں تھی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر قانون عارف یوسف کا کہنا تھا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری (بی بی اے) کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بی بی اے جمع کرانے کے بعد عدالت سے باہر آیا تو پولیس موجود نہیں تھی۔
واضح رہے کہ عارف یوسف پرتھانا خان رازق میں 9 اور 10 مئی کی توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔
پولیس سابق وزراء تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش سمیت کئی رہنماؤں کو بھی تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے۔
Comments are closed.