ضلع کیچ کے علاقے زربر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر 6 اور 7 اکتوبر کی درمیانی رات کیا گیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.