بلوچستان کے ضلع کوہلو کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوہلو زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 اور گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان سے 23 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.