بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

ضلع چاغی میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ضلع چاغی میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق دالبندین سے 60 کلومیٹر دور پاک افغان سرحدی علاقے میں واقع چاغی بازار دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔

حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جان بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے دالبندین ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.