خیبر پختون خوا کے ضلع مہمند میں معمولی تکرار پر بھائی نے ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوید نے چھری سے وار کرکے ایک سگے بھائی کو قتل دوسرے کو زخمی کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ایک شخص نے اپنی سابقہ بہو کو تیز دھار آلے سے ز خمی کردیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عمران کو رنج تھا کہ لڑکی نے اس کے بیٹے بلال سے طلاق لے لی تھی۔
ملزم نے لڑکی کو اس کے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے وار کر کے زخمی کیا تھا، جس کے بعد اہل خانہ نے ملزم عمران کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔
پولیس کے مطابق زخمی لڑکی فروا نے بلال سے طلاق لے کر کہیں اور شادی کرلی تھی، زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments are closed.