ضلع لکی مروت میں پاک فوج کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ان کے خلاف 22 اور 23 ستمبر کی درمیانی شب شیخ بدین کے پہاڑی علاقے میں کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے سوات کے علاقے چار باغ میں ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی مشتبہ موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دہشت گرد مارا گیا۔ سوات میں مارے گئے دہشت گرد سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم تھا۔
Comments are closed.