ہفتہ 19؍ذوالحجہ 1444ھ8؍جولائی 2023ء

ضلع خیبر میں جرگہ کا شادی بیاہ میں موسیقی پر نکاح نہ پڑھانے کا اعلان

ضلع خیبر میں جرگہ نے شادی بیاہ میں موسیقی اور خواجہ سراؤں کی محافل سجانے والوں کےخلاف اعلامیہ جاری کردیا۔ ایسے خاندان والوں سے سوشل بائیکاٹ ہوگا۔

خیبر کے علاقے زخہ خیل میں جرگے نے اعلان کیا کہ شادی بیاہ کی تقریب میں موسیقی کا اہتمام اور خواجہ سراؤں کی محفل سجانے والوں کا نہ نکاح پڑھائيں گے نہ جنازہ پڑھائيں گے۔

قبائلی عمائدین کے جرگے میں قرار دیا گیا کہ گاؤں والوں کی ذمہ داری ہے کہ خواجہ سراؤں کی محفل سجانے والے خاندان کو منع کریں، ذمہ داری نہ نبھانے والے گاؤں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنےوالے خاندان کے ساتھ عوام کا سوشل بائیکاٹ ہوگا۔ موسیقی محافل سجانے والوں کی شادی میں شرکت کی جائے گی اور نہ ہی ان کی نماز جنازہ پڑھائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.