جمعرات 17؍رجب المرجب 1444ھ9؍فروری 2023ء

ضعیف خاتون و نابینا بہن کے ساتھ 4 کروڑ سے زائد کے فراڈ کیس میں اہم پیشرفت

بینک ملازم کی جانب سے 82 سال کی ضعیف خاتون اور ان کی نابینا بہن کے ساتھ 4 کروڑ سے زائد کے فراڈ سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

بینکنگ کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے رقم اور سونا واپس کر دیا گیا، عدالت نے کیس میں فریقین کے درمیان کی صلح درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بینک ملازم نے 82 سال کی ضعیف خاتون اور ان کی نابینا بہن کے ساتھ 4 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا تھا، فراڈ کرنے والے ملزم نوید ملک نے تمام رقم اور سونا واپس کردیا جبکہ عدالت نے ملزم کی معافی اور صلح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ملزم اور متاثرہ خواتین کے درمیان صلح کی درخواست پر فیصلہ 15 فروری کو سنایا جائے گا۔

ایف آئی اے کے مطابق نجی بینک کے منیجر آفتاب لاشاری کی شکایت پر ملازم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بینک میں ڈیزی پتلو اور پرسیا پتلو دو بہنوں کے مشترکہ دو اکاؤنٹ تھے، بینک انکوائری میں نوید ملک پر فراڈ ثابت ہوا تھا، ملزم نے ڈیزی پتلو کو منہ بولی ماں بنایا اور پھر دھوکا کیا۔

ڈیزی پتلو ضعیف ہیں ان کی دوسری بہن نابینا ہیں دونوں بہنوں کی جمع پونجی ہتھیا لی گئی تھی کھانے پینے کیلئے بھی کچھ نہیں بچایا تھا، ملزم نے 2018 میں فراڈ کے ذریعے بینک سے رقم اور زیور اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.