بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صیہونی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر ایک اور حملہ، کئی نمازی زخمی

فلسطینیوں کے خون کی پیاسی صیہونی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر ایک اور وحشیانہ حملہ، اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی ٰ کے صحن میں دستی بم پھینکے اور گولیاں چلائیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فورسز نے پیر کی صبح عبادت میں مصروف فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا، نمازیوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مسجد میں رات بھر عبادت میں مصروف ہونے والی خاتون نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز ہر ایک پر ربر کی گالیاں چلاتی رہی جو سامنے آیا اس پر تشدد کیا گیا، نمازیوں پر حملے کیے گئے اور آنسو گیس کی شیلنگ کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی صحن کے دروازوں پر چڑھ گئے  اور اسنائپر سے گولیاں چلاتے رہے خواتین کو بھی گولیاں مار کر زخمی کیا گیا اور اسی اثنا میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد مختلف حصوں سے مسجد میں داخل  ہو کر دھاوا بول دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فورسز کے وحشیانہ حملے میں خواتین اور بزرگوں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مصروف طبی عملے کو بھی نشانہ بنایا گیا ان پر گولیاں چلائی گئیں اور تشدد کیا گیا۔

You might also like

Comments are closed.