آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں ایک اور تبدیلی کی گئی ہے جہاں صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم کے ہمراہ یو اے ای نہیں جائیں گے، وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔
پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اور فزیو کلف ڈیکن نے صہیب مقصود کی انجری کا جائزہ لیا۔
دوسری جانب قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی، اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے آرائیول کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آ گئی۔
قومی اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پیر اور منگل کو قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشنز ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہوں گے۔
پاکستان ٹیم 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ بھی کھیلے گی اور 15 اکتوبر کو میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے یو اے ای روانہ ہوگی۔
Comments are closed.