پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاح بیٹر صہیب مقصود نے انجری سے مکمل نجات حاصل کرلی ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں صہیب مقصود نے کہا کہ انجریز کے باعث کئی بار قومی ٹیم سے باہر ہوا، جس وجہ سے کیریئر بھی متاثر ہوا، لیکن اب انجری سے مکمل نجات حاصل کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 سالہ ڈومیسٹک کیریئر میں چند انٹرنیشنل میچز کھیلنا صلاحتوں کا عکاس نہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ کسی نوجوان کھلاڑی کے لیے چھوڑ دی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم اور کشمیر پریمیئر لیگ میں باغ اسٹالینز کے کھلاڑی نے مزید کہا کہ اس وقت پوری توجہ کے پی ایل کھیلنے پر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپنا مستقبل ٹیسٹ کرکٹ میں نہیں دیکھ رہا تھا اسی لیے فرسٹ کلاس کرکٹ سے کنارا کشی اختیار کی ہے۔
Comments are closed.