اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

صومالیہ: کسمایو میں ہوٹل پر دہشتگرد حملہ، تین افراد ہلاک، 8 زخمی

صومالیہ کے شہر کسمایو میں ہوٹل پر دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ موغادیشو سے صومالی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ہوٹل کے دروازے سے ٹکرائی۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 زخمی ہوئے۔

موغادیشو سے سیکیورٹی حکام کے مطابق آخری خبریں آنے تک ہوٹل میں موجود 3 حملہ آوروں سے پولیس کا مقابلہ جاری تھا۔ 

صومالی میڈیا کے مطابق حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.